ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے 2021 ایوارڈز کا اعلان کیا 

   202 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے 2021 ایوارڈز کا اعلان کیا 
معروف صحافی محمد اسلم ،جان محمد ،معراج الدین،قیوم زلفی کے علاوہ دیگر افراد ایوارڈ کیلئے منتخب۔
پلوامہ/تنہا ایاز/نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کی جانب سے سال 2021 اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبہ جموں اور کشمیر سے وابستہ کئی اخباروں اور خبر رساں ایجنسیوں کے مدیران ایوارڈز کے لیے منتخب کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے مشہور و معروف صحافی اور کشمیر نیوز سروس کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم بٹ سمیت کئی اخباروں کے مدیران اور نامہ نگاروں کو نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔اعزازات کی اس فہرست میں ادب سے وابستہ پرویز مانوس بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جموں میں نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس دوران سال 2021 میڈیا ایواڈز کا اعلان  کیا گیا ہے۔جموں سے نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صحافت سے وابستہ افراد نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور  اپنا فرض خوش اسلوبی سے انجام دے کر لوگوں کو covid 19  وائرس کے حوالے سے نیوز اور اخباروں کے کالموں کے ذریعے بیدار کیا۔نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس نے جن افراد کو 2021 ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ان میں کے این ایس کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم بٹ ،ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین ڈار، روزنامہ آفتاب کے ایڈیٹر قیوم زلفی، سرینگر ٹائمز کے ایڈیٹر ساحل یوسف، جموں کے سینئر صحافی جان محمد ،ڈیلی ہیون میل کے  ایڈیٹر دانش نبی بٹ،نوجوان صحافی اور قلم کار سید اعجاز ،اور ندائے کشمیر کے بیرو چیف تنہا ایاز کے علاوہ نامور شاعر اور استاد پرواز مانوس بھی شامل ہیں

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.