KUاورSKIMS میںامتحانات ملتوی
سری نگر:۱۷، جنوری:س//کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو کووڈ19 کی وجہ سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر 18 جنوری 2022 سے تمام جاری اور طے شدہ امتحانات کو اگلی اطلاع تک ملتوی کر دیا۔جے کے این ایس کے مطابق یہ بات کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے نوچو نے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ملتوی امتحانات کی نظرثانی شدہ تاریخوں کے بارے میں اُمیدواروں کو مقررہ وقت میں الگ سے مطلع کیا جائے گا۔اس دوران کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظرSKIMSنے 17جنوری سے طے شدہ آف لائن امتحانات کو موخر کر دیا۔SKIMS میڈیکل فیکلٹی کے ڈین کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امتحان کے نظرثانی شدہ شیڈول کے بارے میں اُمیدواروں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
76