ملک میں1 لاکھ 61ہزار 386نئے کیس رپورٹ 51

ملک میںعالمگیروبائی وئرس ہنوز بے لگام

2لاکھ58ہزار89 مثبت معاملات
385فوت، اومیکرون کیتعداد8209تک پہنچی
سری نگر:۱۷، جنوری:  //ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعدادتشویشناک سطح پر ہے جبکہ اومیکرون کیسوںکی تعدادمیں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سوموارکی صبح8بجے تک کی صورتحال کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میںکوروناکے 2لاکھ58ہزار89نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں عالمگیروبائی وائرس میں زیرعلاج مریضوں یافعال کیسوں کی تعداد16لاکھ56ہزار341تک پہنچ گئی ہے ۔ یومیہ مثبتیت کی شرح فی الحال19.65 فیصد ہے اور فعال کیسز کل کیسوں کی شرح 4.43 فیصد ہیں۔دریں اثنا، اتوار کو ملک میں 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 13 ہزار 444 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے جس میں 2لاکھ 58 ہزار 89 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار 253 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 385 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد4لاکھ 86ہزار451ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ15ہزار 740 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افرادکے شفایاب ہونے کی تعداد بڑھ کر3 کروڑ 52 لاکھ 34 ہزار 461 ہو گئی ہے۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر4.33 فیصد ، صحت یابی کی شرح 94.27 فیصداور شرح اموات 1.30فیصد پر آ گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابقہندوستان میں اومیکرون کیسوں کی تعداد کل سے6.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ 8209 تک پہنچ گئی ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ 1738کیس مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد مغربی بنگال، دہلی میں اومیکرون کے 549549کیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومیکرون میں مبتلاء 3109افرادصحت یاب ہوئے یاکہ اُنھیں اسپتالوں سے رُخصت کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں