نوٹفکیشن کے تحت وقت پر تحریری امتحان لئے جائینگے 49

نوٹفکیشن کے تحت وقت پر تحریری امتحان لئے جائینگے

فی الحال شڈو ل میں کوئی ردو بدل نہیں کیاگیا /چیئرمین ایس ایس بی
سرینگر/ 17جنوری//درجہ چہارم اور دوسرے اسامیوں کو پرُ کرنے کے لئے لئے جانے والے تحریری امتحان مشتہر کئے گئے تاریخوں کے مطابق ہی لئے جائینگے تاہم اگر صورتحال نازک ہوئی تو حالات کودیکھ کرہی اقدامات اٹھائے جائینگے جوبیروز گار کئی ماہ سے بے صبری کے ساتھ امتحان کی تیاری کررہے ہیں انہیں آخری وقت پر مایوس نہیں کیاجاسکتاہے جوامیدوار وبائی بیماری سے متاثر ہونگے ان کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کے بارے میں سو چا جاسکتاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق سروس سلیکشن بورڈ کے چیئر مین خالد جہانگیرنے اس بات کاانکشاف کیاان کے ادارے کو جن خالی پڑی اسامیو ںکوپرُ کرنے کے لئے ہدایت کی گئی ہے اور جن اسامیوں کوپر ُکرنے کی خاطر پہلے ہی نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے ا ن کے تحریری امتحان مشتہر کئے گئے تاریخوں کے مطابق ہی لیاجائیگا اس سلسلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔انہوںنے کہا 20,21,22کو جن خالی پڑی اسامیوں کے لئے تحریری امتحان لئے جانے ہے انہیں لیاجائیگا تاہم اگرصورتحال قابو سے باہر ہوئی تو اس صورت میں خواہش مندامیدواروں کو24گھنٹے پہلے ہی باضابطہ طور پرپرنٹ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے آگاہ کیاجائیگا فی الحال امتحان ملتوی کرنے کاکو ئی ارادہ نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ جو امیدوار طویل عرصے سے مختلف اسامیوں کوپرُ کرنے کے لیئے امتحان دینے کے لئے تیاری کررہے ہیں ان تعلیم یافتہ بیروز گاروں کوآخری وقت پر سلیکشن بورڈکی جانب سے مایوس کرنے کاہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا ان امتحانات میں شامل ہونے والے جو امید وار اس و بائی بیماری میں مبتلاہو ان کے بارے میں بھی سوچا جاسکتاہے ۔سروس سلیکشبن بورڈ کے چیئر مین نے کہا کہ کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے جوگائڈلائن واضح کی گئی ہے اس پرعمل کرتے ہوئے تحریری امتحان لئے جائینگے اور امیدواروں کومایوس نہیں کاجائیگا۔ تحریری امتحان لینے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہے اور امیدکرتے ہے یہ امتحان قوائدوضوابط کے تحت لئے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ اگر چہ یہ صورتحال انتہائی مشکل ہے تاہم کروناوائرس کی وبائی بیماری آج ہی نہیں پھیلی ہے دور جدید میں ہمیں جہاں اس وبائی بیماری کامقابلہ کرنا ہوا وہی ہمیں روز مرہ کے کام کاج انجام دینے سے بھی گریز نہیں کرنا ہوگااو رہماری کوشش رہے گی کہ گائڈ لائن کواپناکر کام انجام دینگے تاکہ کسی کومشکل کاسامناناکرنا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں