14ارکان کویڈ مثبت پائے جا نے کے بعد بند
سرینگر 17 جنوری //بانڈی پورہ کے کلوسہ اور مٹن میں چودہ کے قریب ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد دو بینک برانچ بند کئے گئے۔ یو پی آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے کلوسہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ پیر کو بند کر دی گئی جب اس کے چار ملازمین کے کوویڈ مثبت پائے گئے۔بی ایم او بانڈی پورہ، ڈاکٹر مسرت اقبال نے بتایا کہ جانچ کے دوران چار ملازمین کے نمونے آج کورونا وائرس کے لیے مثبت پائے گئے ہیں۔دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ بینک کی شاخ کو سرکاری کام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ہفتے کے شروع میں، جے اینڈ کے بینک کی نادیہال، ٹی پی، اور بانڈی پورہ کی مین برانچ سے کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ادھر مٹن اننت ناگ بینک برانچ میں تعینات دس ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد بینک برانچ کو مقفل کیا گیا ہے۔
91