سکمز ’ میڈیکل یونیورسٹی‘ آج کے تمام امتحانات ملتوی
سرینگر/17جنوری//جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 18 جنوری 2022سے تمام جاری اور طے شدہ امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے ۔ا دھر کووڈمعاملات میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعدسکمز’ میڈیکل یونیورسٹی‘ نے 17 جنوری سے ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کووڈ کے کیسوں میں آئے روز اضافہ کے چلتے کشمیر یونیورسٹی نے 18جنوری 2022سے لیجانے والے امتحانات کو تاحکم ثانی ملتو ی کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے نوچو کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا کہ جو بھی امتحانات آج یعنی 18جنوری سے لئے جانے والے تھے ان کو فی الحال ملتوی کرد یا گیا ہے اور ملتوی امتحانات کی نظرثانی شدہ تاریخوں کو مقررہ وقت پر الگ سے مطلع کیا جائے گا۔اسی دوران کووڈ-19کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعدسکمز’ میڈیکل یونیورسٹی‘ نے 17 جنوری سے ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔میڈیکل فیکلٹی شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، سرینگر کے ڈین کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے اور اس کے لیے نظر ثانی شدہ شیڈول کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ افراد کی معلومات کیلئے مطلع کیا گیا ہے ، ” سکمز میڈیکل یونیورسٹی کے 17 جنوری 2022سے شیڈول تمام امتحانات کو اگلے احکامات تک موخر کر دیا گیا ہے”۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا، “یہ فیصلہ کویڈ-19کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مذکورہ امتحان کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
77