ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

اننت ناگ 22 ستمبر
ملک زاکر
اننت ناگ ضلع کے دیہی علاقوں تک بینکنگ اور.

غـــــزل وانی مشتاق۔۔دانگام شوپیان کچھ بھی نہیں ہوتا
ہوتا نہ جو پانی

غـــــزل منظر زیدی   وقت کے ساتھ چلا توُ بھی نہیں میں بھی نہیں
سب کی.

مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

   127 Views   |      |   Wednesday, October, 5, 2022

جموں و کشمیر میں 19جنوری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی
سری نگر،17جنوری (یو این آئی// وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 19جنوری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار کے مطابق وادی کشمیر میں 19جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گژتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.1ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے ۔چلہ کلان کی حکومت 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی

متعلقہ خبریں

شبروز ملک شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل پٹن علاقہ میں آج المدینہ ٹرسٹ کی جانب سے مختلف علاقوں سے وابستہ غریب.

اننت ناگ 22 ستمبر
ملک زاکر
اننت ناگ ضلع کے دیہی علاقوں تک بینکنگ اور مالیاتی خدمات کو بڑھاتے ہوئے جموں و کشمیر.

غـــــزل وانی مشتاق۔۔دانگام شوپیان کچھ بھی نہیں ہوتا
ہوتا نہ جو پانی
ہر شے ہے جیسے رانی
شرط ہے کہ ہو.

غـــــزل منظر زیدی   وقت کے ساتھ چلا توُ بھی نہیں میں بھی نہیں
سب کی آنکھوں کی ضیا توُ بھی نہیں میں بھی نہیں

غـــــزل علی شیدا زندگی ہے بھلا گلہ ہی سہی
موت سے پہلے تجربہ ہی سہی
وقت کے تھک گئے پڑاؤں کا
دور تک ایک.