ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا

   198 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا

کورونا کیسوں میں اضافہ ،مختلف شخصیات کی جانب سے پیغامات
پلوامہ/ تنہا ایاز/ کورونا وائرس کے تیور سخت ہونے کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں نے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے لوگوں کو اس انفیکشن سے بچنے اور سرکاری ہدایت پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وادی میں کورونا کے مثبت کیسوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ڈاکٹروں سمیت کھیل اور ادب سے وابستہ افراد نے پھر سے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا ہے اور عوام کو اپنے پیغامات کے ذریعے اس خطرناک وائرس سے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جنوبی ضلع پلوامہ سے کئی شخصیات نے پیغامات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی اس لہر کو بھی شکست دینے کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔اس حوالے سےجموں کشمیر سیول سوسائٹی فورم کے سربراہ سید فیاض اندرابی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہدایت پر مکمل عمل کریں۔ ایک پیغام کے ذریعے انہوں نے کہا کہ کورونا کی ایک اور لہر شروع ہو چکی ہے اور میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سرکاری ہدایت پر عمل کریں اور ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھے۔ نامور شاعر ادیب اور قلمکار عبدل رحمان فدا جو نوو ادبی کاروان پلوامہ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہے نے ایک پیغام میں کہا کہ کووڈ کیسوں میں اضافہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور لوگ بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ سرکاری احکامات پر سختی سے عمل کرکے غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استمال کریں اور سماجی دوری بنا کے رکھیں۔اس دوران ڈاکٹر محمد یوسف ٹاک نے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بھی کورونا کی علامات ہیں تو وہ سب سے پہلے اپنا ٹیسٹ کروائے اور اگر وہ مثبت آتا ہے تو اسی وقت خود کو کورنٹین isolate کریں اور ان افراد کو بھی اطلاع دے جو اس کے رابطے میں آئےہوگے۔آڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے دوران ایسے افراد اپنی صحت کا اچھی طرح سے خیال رکھیں اور اچھی طرح سے کھانا کھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ڈاکٹروں کے فون نمبرات بھی عوام تک پہنچائے ہیں، ان پر بھی کسی بھی وقت رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ادھر محکمہ آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کے انچارج ڈاکٹر محمد الطاف شاہ نے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بھی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ادویات کی ضروری پڑے تو وہ آیوش یونٹ پلوامہ ہسپتال سے مفت میں حاصل کرسکتا ہے۔نمائندے کے مطابق پلوامہ کے یار علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر ارشد ماگرے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھیں اور گھروں سے باہر آتے وقت ماسک کا استمال کریں تاکہ کووڈ کے انفیکشن سے بچ سکیں

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.