پہلگام ٹاون کی حالت جو صدی پْرانی تھی آج بھی وہی ہے 48

پہلگام ٹاون کی حالت جو صدی پْرانی تھی آج بھی وہی ہے

تعمیراتی سرگرمیوں پر پابند ہونے کی وجہ سے دکانات کی حالت ناگفتہ بہہ
سرینگر/16جنوری/پہلگام ٹاون میں موجود تجارتی مراکز اور دکانیں ایک صدی پْرانی ہونے کے نتیجے میں یہاں آنے والے سیاحوں پْرانے زمانے کی سہولیت دستیاب رہتی ہیں جبکہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس قصبہ میں جدت لانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ اس ٹاون کو جدید خطور پر استوار کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں پر آنے والے سیاحوں کو ہر طرح کی سہولیات مئیسر رہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر آفاق پہلگام جو اپنی خوبصورتی کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے تاہم اس خوبصورت ترین جگہ کے قصبہ کی حالت جو ایک صدی پہلے تھی آج بھی ویسی ہی ہے۔ قدم طرز کی عمارتیں اور دکانیں جو اندر سے بوسیدہ ہوچکی ہیں کیوںکہ یہاں پر محکمہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)کی جانب سے کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی پر پابندی لگادی تھی جس کی وجہ سے تجارتی مراز اور دکانوں کی ہیت ایک سو سال تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں اور تاجروں نے بتایا کہ جس طرح سے گلمرگ اور دیگر سیاحتی مقامات کو ترقی دی گئی ہے اور وہاں پر دکانوں کو جدید طرز پر بنایاگیا ہے یہاں پر بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) ہی از خود یہ کام انجام دیتا تو اس سے ٹاون کی ہیت تبدیل ہوجاتی اور یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی فائدہ ملتا۔ اس ضمن میں سی این آئی نے جب پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کے چیف ایگزکیٹو آفیسر (سی ای او) مسرت ہاشم کے ساتھ بات کی تو انہوں نے بتایا کہ لوگوں کا مطالبہ برحق ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بات بھی کہی کہ ٹاون میں دکانوں کی از سر نو تعمیر ماسٹر پلان کے تحت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دکانوں کو نئے طرز پر تعمیر کرنے کیلئے لوگوں کو بھی محکمہ کے ساتھ تعاون کرناچاہئے کیوں کہ یہ کام راتوں رات نہیں ہوسکتا ہے بلکہ اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں