ملک سیاحت کی صلاحیت بڑھانے کیلئے انتھک کام کررہا ہے / وزیر اعظم 6

ٹیکہ کاری مہم کے ایک سال ہونے پر وزیر اعظم کی ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد

کشمیر کے برفیلی علاقوں اور ریگستان کی تپتی دھوپ میں کام کرنے والے ہیلتھ کارکنوں کو سلام/نریندر مودی
سرینگر/16جنوری/کووڈ مخالف ٹیکہ کاری مہم کا ایک برس پورا ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکبادی پیش کی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جموںکشمیر جیسے پہاڑی علاقوں میں جب میں ہیلتھ ورکروں پر کو جب ٹیکہ کاری مہم کیلئے جاتے دیکھتا تھا تو دل کو کافی سکون ملتا تھاایسے بہادر ہیلتھ ورکروںکو خاص طور پر مبارکباد ہے جنہوںنے ریگستانی تپتی دھوپ، وادی کشمیر کے یخ اور برفیلی علاقوں میں جاکر اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میںحفظان صحت کو مزید بہتر بناناہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کووڈ انیس ٹیکہ کاری مہم کو ایک سال مکمل ہونے پر اس مہم سے وابستہ ہر اہلکار اور کارکن کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ٹویٹ پیغامات میں کہا کہ ملک کی ٹیکہ کاری مہم سے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی کو مزید تقویت ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کی جان کو بچایا جاسکا ہے اور روزی روٹی کو تحفظ ملا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کارکنوں کا رول غیر معمولی نوعیت کا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب ہم تصویروں میںدور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو ٹیکہ لگائے جانے یا اپنے صحت کارکنوں کو ٹیکے لگانے کیلئے وہاں جاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہمارا دل و دماغ فخر سے سرشار ہوجاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہیلتھ ورکروں نے کشمیرکے دشوار گزار پہاڑی علاقوں ، برفیلی علاقوں اور ریگستان کے تپتے دھوپ میں کام کیا ہے جس کیلئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کنیا کماری سے کشمیر تک جس انداز سے صحت سے جڑے کارکنوں نے اپنا فرض نبھایا ہے وہ ملک کیلئے باعث اطمینان ہے ۔ نریندر مودی نے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کی بھارت کی حکمت عملی ہمیشہ سائنس پر مبنی رہے گی اور سرکار بھی حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کو توسیعدینے کے لئے کام کررہی ہے تاکہ لوگوں کو مناسب دیکھ بھال کی سہولت مل سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب پہلی بار کووڈ 19 کے معاملات سامنیآئے تھے، تو ملک کو اس وائرس کے بارے میں کوئی خاص جانکاری نہیں تھی، لیکن بھارت کیسائنسداں اور اختراعی کام کرنے والے ماہرین ویکسین تیار کرنے کے کام میں لگ گئے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کو اس بات پر فخر ہے اْس نے ویکسینکے ذریعے اس عالمی وبا سے نمٹنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے لوگوں سے پھرزور دے کر کہا کہ وہ کووڈ 19 کے تعلق سے سبھی طرح کے احتیاطی اقدامات اور ضابطوں پرعمل کرتے رہیں، تاکہ عالمی وبا پر عبور حاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں