لطیفے(ذرا ہنسئے) 73

لطیفے(ذرا ہنسئے)

1۔ ماں (بیٹے سے) بیٹا! میں چاہتی ہوں کہ تیرا نام دنیا کے کونے کونے میں مشہور ہوجائے ”
بیٹا: لیکن ماں یہ تو کبھی نہیں ہو سکتا ”
ماں (غصے سے) کیوں نہیں ہوسکتا ؟
بیٹا اس لئے کہ دنیا گول ہے”۔۔۔
2۔ کشتی میں سوار دو مسافر باتیں کر رہے تھے ۔
پہلا مسافر : بارش شروع ہوگئی ۔ ہوا بھی بہت تیز چل رہی ہے۔لگتا ہے طوفان آئے گا اور کشتی ڈوب جائے گی۔ ”
دوسرا مسافر: ۔ کشتی ڈوبتی ہے تو ڈوب جائے یہ کون سی ہماری ہے ہم نے تو کرائیے پر لی ہے۔”
3۔ امتحان ہال میں تمام بچے لکھ رہے تھے صرف ایک بچہ بیٹھا ہوا کچھ سوچ رہا تھا استاد نے پوچھا: “کیا ہوا بیٹاسوال مشکل ہے کیا؟
لڑکا : ” “سوال تو سب آسان ہیں سر،مگر میں سوچ رہا ہوں کہ کس سوال کا جواب کس جیب میں رکھا ہے؟”
4۔ ایک چھوٹے بچے نے ماں سے کہا؟
ماں میں اتنا بڑا کب ہوجاوں گا کہ آپ سے بنا پوچھےکہیںجاسکوں۔
ماں نے بہت پیار سے کہا؟ بیٹا اتنا بڑا تو تیرا باپ بھی نہیں ہوا۔
5۔ لڑکا لڑکی سے : رو کیوں رہی ہو۔
لڑکی : مجھے امتحان میں بہت کم نمبر آئے ہیں ۔
لڑکا : بتاو کتنے آئے ہیں؟
لڑکی : صرف 88 %
لڑکا: خدا کا خوف کر ،اتنے نمبرات میں تو 2لڑکے پاس ہوجاتے۔۔۔
6۔ ونود ڈیڈی سے :آپ کے سر کے بال سفید کیوں ہو رہے ہیں؟
ڈیڈی : تم جب کوئی شرارت کرتے ہو تو میرے سر کا ایک بال سفید ہوجاتا ہے۔
ونود: اب میں سمجھا کہ دادا جی کے سر کے سارے بال سفید کیوں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں