کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے طلاب کے لئے ضروری اطلاع 53

کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے طلاب کے لئے ضروری اطلاع

15جنوری سے لئے جانے والے امتحان فی الحال ملتوی
سرینگر/ 15جنوری /کلسٹر یونیورسٹی نے 14جنوری سے لئے جانے والے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاہے اور امتحان لینے کے سلسلے میں جلد ہی نئے تاریخ کااعلان کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیر سرکار کی جانب سے ویک اینڈ لاک ڈاون کااعلان کرنے کے بعد کلسٹریونیورسٹی کی جانب سے بیان جاری کیاگیا جس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے14جنوری 2022سے لئے جانے والے امتحان تا حکم ثانی موخر کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کسی بھی طرح کاامتحان نہیں لیاجائیگااور کلسٹریونیورسٹی کی جانب سے امتحان لینے کے بارے میں جلد ہی طلاب کوجانکاری فراہم کی جائیگی ۔ویک اینڈ لاک ڈاون کے باعث کلسٹر یونیورسٹی نے بھی اپنے امتحان کو ملتوی کردیاہے تاکہ اس وبائی بیماری پرقابوپایاجاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں