پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط 49

پلوامہ اور گاندربل پولیس کارروائیاں

دو منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد
سری نگر:۱۵، جنوری//معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے، گاندربل اور پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔گاندربل پولیس نے مخصوص اطلاع ملنے پر سید کدل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ ملزم کو پولیس پارٹی گاندربل نے ناکہ پوائنٹ پر روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزم کی شناخت شوکت احمد شاہ ولد احمد شاہ ساکن ہرن گاندربل کے طور پر کی گئی۔ تھانہ پولیس گاندربل نے اس سلسلے میں کیس زیر ہ ایف آئی آر نمبر 03/2022 ، درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران پلوامہ پولیس نے ہانجی پورہ ونپورہ کاکپورہ پلوامہ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا جس نے پولیس پارتی کو دیکھ کر باگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کاروائی کے دوران اس کے قبضے سے خشخاش پوست برآمد ہوا ۔ گرفتارکئے شخص کی شناخت طارق احمد گنائی ولد محمد اکبر گنائی ساکن وانپورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے ان کے انکشاف پر پولیس نے مذید ممنوعہ نشیلی شے برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ پولیس کاکپورہ پلوامہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر03/2022 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔ معاشرے سے منشیات کی خاتمہ کیلئے عہد کیا ہے اور مستقبل میں بھی منشیات فروشوں کی روک تھام جاری رکھے گی۔ علاقے کے ذمہ دار شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملوث افراد کو کفیر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں