ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

لتہ پورہ پانپور میں تحصیلدار نے اسکول کو کردیا سربمہر

   61 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

لتہ پورہ پانپور میں تحصیلدار نے اسکول کو کردیا سربمہر

کووڈ 19 گایڈلاینز کی ہورہی تھی سر عام خلاف ورزی
سرینگر/15جنوری /وادی کشمیر میںکوروناوائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے تما م کوچنگ سنٹروں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بندکرنے کا حکم دیا تھا تاہم کہیںکہیں پر حکم عدولی ہورہی ہے ۔ اسی طرح پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں پرائیویٹ سکول میں درس و تدریس کا کام جاری رہنے کی پاداش میں انتظامیہ نے سکول کو مقفل کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں کورناوائرس کے معاملات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر کوچنگ مراکز اور پرائیویٹ ٹیوشن پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم کہیں جگہوں پر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی رپورٹس بھی آرہی ہے ۔ ضلع پلوامہ کے لتہ پورہ میں ایک پرایویٹ اسکول کو انتطامیہ کی جانب سے آج سربمہر کردیا گیا۔ تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کی سربراہی میں ایک ٹیم نے لتہ پورہ پانپور میں قائم فردوسیہ انگلش میڈیم نامی نجی اسکول کو کووڈ سے متعلق سرکار کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جہاں بہت سارے طلباء کو تعلیم دی جارہی تھی۔ تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کووڈ کی پہلی لہر آئی ہے تب سے مذکورہ اسکول کے خلاف ہمیں مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ انتظامیہ کے حکمنامے کے خلاف اس اسکول میں ہمیشہ تعلیم جاری رہتی ہے جبکہ آج تک ہم نے انکو کی بار انتظامیہ کے حکمنامے پر عمل کرنے کی تلقین کی مگر بار بار اصرار کے باوجود وہ بچوں کی زندگیوں سے کھلواڈ کرتے ہوئے تعلیم جاری رکھ رہے تھے۔ چونکہ سرکار کی جانب سے حال ہی میں اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں کو بند کرنے کے احکامات صادر فرماے ہیں اور آج اسی حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں مزکورہ اسکول کو سربمہر کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.