ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

شوپیان ، سوپور اور بانڈی پورہ میں

   81 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار

پولیس و سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں
سرینگر/15جنوری /24گھنٹوں کے دوران بانڈی پورہ ، سو پور اور شوپیان میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ 8اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شمالی قصبہ سوپور کے زینہ گیر علاقے پولیس و سیکورٹی فورسز نے تین افراد جو عسکری تنظیم لشکر کیلئے بالائے زمین کارکنوں کے بطور کام کر رہے تھے کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق زینہ گیرسوپور میں درد پورہ کراسنگ پر 11 جنوری کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دیکھا کہ تین افراد گنڈ براٹھ گاؤں سے بومئی گاؤں کی طرف مشکوک حالات میں گھوم پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناکہ پر ان تینوں افراد کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے تینوں کو دھر لیا۔موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن سوپور، توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار ساکن آرام پورہ سوپور اور مومن نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن آرام پورہ سوپور کے بطور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل سے دو پستول، دو پستول میگزین، تیرہ پستول گولیاں اور ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے منکشف ہوا کہ گرفتار شدگان لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے اعانت کار تھے ۔ ادھر جمعہ کی شام دیر گئے زینہ پورہ شوپیان کے خواجہ پورہ علاقے میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران دو بالائے زمین کارکنوں کی گرفتار ی عمل میںلائی ۔ پولیس کے مطابق دونوں بالائے زمین کارکنوں سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ عسکرئی صفوں میں شمولیت کیلئے نکلیں تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر سنیچروار کے روز بانڈی پورہ میں فوج و سی آر پی ایف اور جمو ں کشمیر پولیس نے ایک مشتر کہ کارروائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے عسکری تنظیم کیلئے کام کرنے والے تین معاون کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خصوصی کارورائی کے دوران پولیس و سیکورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کے تین معاون کارکنو ں کوگرفتار کر لیا جو علاقے میں جنگجوئوںکی معاون کرنے کے علاوہ انہیںدیگر مدد فراہم کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.