پرسار بھارتی نے اہم آڈر جاری کرکے تعطل کو دُور کردیا
سری نگر:۱۲،جنوری//پرسار بھارتی نے ایک اہم فیصلے میں معروف براڈ کاسٹر محمد طارق زرگر کوکمرشل براڈ کاسٹنگ سروس سرینگر کا سربراہ تعینات کردیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق اس حوالے سے پرسار بھارتی کے ہیڈکواٹر واقع دہلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے ایک حکمنامہ زیر نمبر ADG(NZ)4/Admin/HOD/2021/EPCجاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ مسٹر ڈی پی سنگھ (اے ای) برائے ADGکے دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔آڈر میںدرج ہے کہ تاحکم ثانی محمد طارق کو سی بی ایس سرینگر کاسربراہ مقر ر کیاجاتاہے اور یہ حکمنامہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا جاتاہے۔ مسٹرمحمد طارق کی تعیناتی کا ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین کے علاوہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ شخصیات نے خیر مقدم کیا ہے اور انہیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ واضح رہے محمد طارق زرگر اس سے قبل پرسار بھارتی کے کلیدی عہدوں پر کام کرچکے ہیں ۔ انہو ں نے پونچھ اور راجوری کے ریڈیو سٹیشنوں میں بطور سربراہ احسن طور پر فرائض انجام دے کر براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں کامیابی کی گہری چھاپ چھوڑدی ہے
68