کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون از جاں 56

بچرئو کولگام میں 35 سالہ شخص کی پراسرار موت

منشیات کی زیادہ مقدار لیناموت کی ممکنہ وجہ:پولیس
کولگام:۱۲،جنوری//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بچرو علاقے میں بدھ کے روز ایک 35 سالہ شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بدھ کی دوپہر کچھ لوگوںنے بچرئو کولگام علاقہ میں ایک نعش پڑی دیکھی ۔لوگوں کے مطلع کرنے پرپولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی اورنعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعداسکوپوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مردہ حالت میں پڑے شخص کی نعش کاپوسٹ مارٹم کیا۔پولیس نے بتایاکہ طبی وقانونی لوازمات مکمل کرنے کے دوران متوفی شخص کی شناخت رئوف احمد راتھر ولدعبدالغنی ساکنہ اشمو جی کاپورہ کولگام کے بطورہوئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ رؤف کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدہی35سالہ شخص کی موت سے متعلق اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں