مشرقی لداخ اور گلوان وادی میں امن و سلامتی کے اقدامات پر دوجانب زور
سرینگر/12جنوری/ہندوستان اورچین کے مابین سرحدی کشیدی کو مزید کم کرنے اور لداخ کے سرحدی علاقوںمیں جاری تعطل کو ختم کرنے کیلئے بھارت اور چین نے اتفاق کرلیا ہے اور دونوں جانب اس معاملے میں اگلے دور کی بات چیت پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان سینئر سپریم ملٹری کمانڈر سطح (ایس ایچ ایم سی ایل ) کی بات چیت کا 14 واں دور بدھ کو چین کے چْشول-مولڈو میںہوا۔ ہندوستان کی جانب سے اس کی نمائندگی لیہہ میں مقیم فائر اینڈ فیوری کور کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتانے کی جبکہ چین کی نمائندگی جنوبی سنکیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل یانگ لن نے کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی کو مزید کم کرنے کیلئے آج بدھ کو 14ویں دور کی سپریم ملٹری کمانڈ سطح کی بات چیت چشول مولڈو میں منعقد ہوئی۔ اس دور کی مذاکرات میں دونوں فوجی کمانڈروں نے مشرقی لداخ میں قیام امن کو برقراررکھنے پر زور دیاجبکہ بھارتی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آنند نے اپنا موقف چین کے سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اُن غیر فوجی جگہوںسے فوج کو واپس بلایا جائے جہاں پرسال 2020جون سے قبل فوج موجود نہیں ہوتی تھی ۔ لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا نے لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن سے ایلیٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ کارگل جنگ کے بعد یکم ستمبر 1999 کو تشکیل دی گئی 14 ویں کور نے سیاچین گلیشیئر سمیت دنیا کے کچھ سب سے بلند ترین جنگی علاقوں پر سخت نگرانی رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور چین کے ساتھ لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) دونوں سے حفاظت کو یقینی بنایا۔ذرائع کے مطابق ہندوستان ہمیشہ سے تنازعات والے علاقوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے تعمیری بات چیت کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں تصادم کے باقی ماندہ مقامات سے دونوں ممالک کی فوجوں کو واپس بلانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جہاں چینی فریق اب تک مذاکرات میں پیچھے ہٹنے سے انکاری ہے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چین نے حال ہی میں اروناچل پردیش کے 15 مقامات کے ناموں کا ‘ اسٹینڈرائز’ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان نے نام تبدیل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہا ہے اور رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبِن نے کہا ’’اس وقت چین۔ ہندوستان سرحد پر صورتحال مستحکم ہے۔ دونوں ممالک سفارتی اور فوجی ذرائع سے بات چیت اور رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق مل کر بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں گے۔ خیال رہے اس سے قبل کور کمانڈر سطح کی آخری میٹنگ 10 اکتوبر کو چشول مولڈو بارڈر پر بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگئی تھی۔
51