عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ میں پولیس نے لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں کئی جگہوں پر پولیس نے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک تقسیم کئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے ضلع اسپتال پلوامہ،پلوامہ ٹاؤن، کاکاپورہ،راجپورہ،لیتر،اور لاسی پورہ کے علاوہ دیگر مقامات پر لوگوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیزپر عمل کرکے سماجی دوری اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔
77