کشمیر میں ناجائز منافع خور عوام کو لوٹ رہے ہیں 52

کشمیر میں ناجائز منافع خور عوام کو لوٹ رہے ہیں

صوبائی انتظامیہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے /نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس
جموں/ برف بھاری کے ساتھ وادی کشمیر میں ناجائز منافع خور عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف موثر اقدامات کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر نے کہا کہ وادی کشمیر کے دوردراز علاقوں میں زیادہ برف باری ہوئی ہے اور ابھی بھی دور دراز کے سڑکوں سے پوری طرح برف نہیں ہٹایا گیا ہے جس کی واجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برف باری اور راستہ بند ہونے کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر نے ٹیلی گفتگو میں مزید کہا کہ سردیوں کے ان ایام میں ناجئز منافع خور عوام کو مہنگے داموں میں سبزی ،میوہ جات، ملبوسات، گوشت فروخت کر رہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کے کپڑے بھی مہنگے داموں میں فروخت ہو رہے ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کی وادی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی جائے کہ وہ ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لیے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے تاکہ غریب عوام کو سرما کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں