50

پیر پنچال کے برفباری کے بعد موسمی صورتحال میں بہتری ، شبانہ سردیوں میں اضافہ

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال ، ریل خدمات بھی قاضی گنڈ تک پٹری پر لوٹ آئی

سرینگر/10جنوری/وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کے آر پارگذشتہ ہفتے ہوئی برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 16جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن بھر سردیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ اس دوران سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا گیاہے البتہ سفر کرنے سے پہلے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ ضرورکریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ فی الحال وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ وادی اور خطہ پیر پنچال میں گزشتہ ہفتے شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں درمانہ درجے کی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا۔ اس دوران خطہ پیر پنچال کے آر پار ہوئی برفباری کے نتیجے میںآج صبح کے وقت اگرچہ سورج نکل آیا تاہم اس کے بعد دن بھر مطلع ابر آلود رہا جبکہ دررینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔گلمرگ جہاں قرب تین فٹ تازہ برف جمع ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سیکم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دیہی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے صبح کے وقت گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی جبکہ شہر سری نگر کی سڑکیں زیر آب ہیں جس نے پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا از بس محال کر دیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مناسب ڈرینج سسٹم کے نہ ہونے کی وجہ سے بارش یا برف کا پانی سڑکوں کے گڑھوں میں جمع ہوجاتا ہے۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے16دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ وادی کے بالائی و میدانی علاقوںمیں 13جنوری تک برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آس پاس جمع برف کے نتیجے میں شاہراہ پر خطرناک پھسلن کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی جبکہ سنیچروار کو بھی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل اگلے اطلاع تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے کے خواہشمند ڈرائیوروں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے درج ذیل کنٹرول روموں کے نمبرات پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں