امیت شاہ کا ’’سنکلپ ریلی‘‘سے خطاب منسوخ 50

نیا سال شروع ہونے کے بعد جموں و کشمیر کے حلقے سے وزیر داخلہ کی سر براہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوگی

سیول پولیس انٹلی جنس کے اعلیٰ حکام کی خصوصی میٹنگ میں شرکت
سرینگر/ 10جنوری /اے پی آئی جموں وکشمیرکی حفاظتی صورتحال سال 2022-23کے مالی بجٹ انتظامی امورات چلانے کے ضمن میں رواں سال کی پہلی میٹنگ آج، وزیر داخلہ کی سر براہی میں منعقد ہونے جارہی ہے ۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیول پولیس انٹلی جنس کے اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں پہلے سے کوئی بھی ایجنڈا مرتب نہیں کیاگیاہے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئرافسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ جموںو کشمیر کے حوالے سے 11جنوری کواعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میں مالی بجٹ انتظامی امورات پرتبادلہ خیال کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کا بگل بجنے کے بعد وزیرداخلہ نے اولین فہرست میں جموں کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرنے مالی بجٹ اور انتظامی امورات چلانے سرکای اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی جب کہ ا س میٹنگ کے دوران جموںو کشمیرکی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائیگا۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس سیول انتطامیہ انٹلی جنس کے اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں، جبکہ وزارت خزانہ کے کئی افسران بھی اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں وکشمیر کیلئے بنائی جانے والی مالی بجٹ کے سلسلے میں کئی تجاویزسامنے رکھے گے، جبکہ جموںو کشمیرانتظامیہ نے تمام اداروں کوپہلے ہی اس بات سے آگاہ کیاتھاکہ وہ سال 2022-23 مالی بجٹ کے سلسلے میں اپنی ضروریات تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر اخراجات کے لئے خاکہ پیش کرے۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموںو کشمیرکیلئے فراہم کی جانے والی مالی بجٹ پر غور و خوض کیاجائیگا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس بات کاعندیہ دیا کہ جموںو کشمیرکے حوالے سے مالی بجٹ کابغور جائزہ لیاجائیگاجموں کشمیر انتظامیہ اقتصادی ماہرین کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا جسکے بعد جموںو کشمیرکو فراہم کی جانے والی رقومات مالی بجٹ کی سورت میں دیئے جائینگے ۔وزیر خزانہ نے کہاکہ تعمیراتی کاموں کے لئے فراہم کی جانے والی رقومات کومقررہ وقت کے اند راندر خرچ کرنا ہوگا تاکہ جموںو کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکو یقینی بنایاجاسکے۔وزارت داخلہ کے ایک سینئرافسر نے ا س بات کی تصدیق کی کہ نیاسال شروع ہونے کے بعد جموں وکشمیرکے حوالے سے وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے اور اس میٹنگ میں جموںو کشمیرکے لئے بنائی جانے والی مالی بجٹ حفاظتی صورتحال تعمیراتی سر گرمیوں کے علاوہ دوسرے امورات پرتبادلہ خیال کیاجائیگا ۔وزارت داخلہ کے سینئرافسرنے کہا کہ اس اعلیٰ سطح میٹنگ میں کوئی ایجنڈا تیار نہیں کیاگیاہے تاہم جوامورات اور معاملات زیرغور لائے جایئنگے ان میں امن قانون تعمیر وترقی کے علاوہ بیروز گاری پرائیویٹ سیکٹرسرمایہ کاری کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔وزارت داخلہ کے سینئرافسر کے مطابق11جنوری کو وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلی سطحی میٹنگ منعقد کی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں