ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

مسئلہ کشمیرکے حل اور بقاء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرُامن جدو جہد جاری رہے گی

   63 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

مسئلہ کشمیرکے حل اور بقاء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرُامن جدو جہد جاری رہے گی

پی ڈی پی کے ساتھ لوگوں کاجڑناامید کی کرن ،لوگوں کے مسائل اُجاگر کرتے رہے گے /محبوبہ مفتی
سرینگر/ 10جنوری /جموں وکشمیر کی کھوئی ہوئی بقا ء مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کے ساتھ نوجوانوں کاجڑنا امید کی کرن ہے اور ہم جموںو کشمیراور لداخ کی اجتماعیت انفرادیت کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اپناکلیدی رول ادا کرتے رہے گے ۔اے پی آئی کے مطابق حضرت بل بل سونہ وار علاقوں سے کئی افراد کے پی ڈی پی میں شامل ہونے کے موقعے پر تقریب کے حاشئے پر ذررائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے اس موقف کوپھردہرایاکہ پی ڈی پی جموں وکشمیر کی کھوئی ہوئی بقاء کو برقرار رکھنے مسئلہ کشمیرکوحل کرنے لوگوں کے مسائل اُجاگر کرنے کے لئے اپناجمہوری حق ادا کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال جب پی ڈی پی کو مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے نشانہ بنایاجارہاہے اس پارٹی کے ساتھ لوگوں کاجڑ جانا امید کی ایک کرن ہے جس سے ہمارے حوصلے مزیدمضبوط مستحکم ہورہے ہیں ۔ پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمدسیعد کی چھٹی برسی کے موقعے پر دس لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بارے میں پوچھے گے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ دہرا میعار اپنایاجارہاہے ۔پی ڈی پی کے بغیردوسری کئی پارٹیوں کوجلسوں جلوسوں احتجاج کرنے میٹنگوں کاانعقاد کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ،جبکہ پی ڈی پی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے تو مرکزی حکومت اور جموںو کشمیر انتظامیہ کوکرناوائرس گائڈ لائن یاد آتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہرا میعار اپنایاجارہا ہے جوا س بات کی عکاسی ہے کہ پی ڈی پی نے جوآواز بلند کی ہے وہ جموںو کشمیرکے لوگوں کے ترجمان ہے جسکے نتیجے میں مرکزی سرکار اور جموںو کشمیر سرکار پی ڈی پی سے خوف کھارہی ہے۔ انہوںنے الزام لگایاکہ ملک میں نفرت کی سیات کوفروغ دیاجارہاہے مزہب کی بنیاد پر لوگوں کوتقسیم کرکے اپنااپلو سیدھاکرنے کی کوشش ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار کے پاس لوگوں کوبتانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے بیروز گاری میں اضافہ ہواہے مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے لوگ گوناں گوں مسائل سے دو چار ہیں اور جب لوگ اپنے مطالبات کی بات کرتے ہے تو ان کاتو جہ دوسری جانب مبزول کرانے کے لئے ایسے ہتھکنڈے ازمائے جاتے ہے کہ لوگوں مین نفرت پھیل جائیں۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.