کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون از جاں 54

کھنہ بل میں لاپتہ نوجوان کی پُراسرا رموت

نعش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، خودکشی تھی یا قتل کامعاملہ،ابھی واضح نہیں :پولیس
اننت ناگ:۱۰ جنوری// ایک نوجوان جو کل سے لاپتہ تھا، پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کھنہ بل کے گردد گنڈ سیپن علاقے میں ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرئع نے بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت سجاد احمد ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن میر گنڈ کھنہ بل ا ننت نگ کے نام سے ہوئی ہے،اتوارکی شام کو اپنے گھر سے نکلا تھا۔ تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹا۔سوموار کو دوپہرکے وقت کچھ مقامی لوگوں کو اس نوجوان کی لاش گرود گنڈ سیپن علاقے میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس نے کہاکہ لوگوںنے اس کی پولیس کو اطلاع دی۔جسکے بعدنزدیکی پولیس تھانے سے ایک ٹیم جائے موقعہ پرپہنچی اورنوجوان کی نعش کویہاں سے برآمدکرکے اسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں ڈاکٹروںکی ایک ٹیم نے نعش کاپوسٹ مارٹم کیا۔پولیس نے بتایاکہ طبی اورقانونی کارروائی کے بعداتوارکی شم سے لاپتہ نوجوان کی نعش لواحقین کے سپردکی گئی جبکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کی گیی ۔تاہم پولیس نے مزید کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ خودکشی تھی یا قتل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں