68

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت نقدی رقم برآمد
بارہمولہ:۱۰،جنوری//منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ اور نقدی رقم بر آمد کرکے ضبط کی ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس اسٹیشن پٹن کی پولیس پارٹی نے ہا نجی ویرہ پل پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اوور تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 110 گرام چرس اور 5780 نقدی رقم برآمدکیا گیا۔ اس کی شناخت ظہور احد ملہ ولد مرحوم علی محمد ملہ ساکن کری پال پورہ پٹن کے کے بطور ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس پٹن نے اس سلسلے میں ایف آئی آرکو متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے کہاکہ کیمونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں