رواں ماہ تقریباً20ہزار واردِکشمیر،گلمرگ میں3000،پہلگام میں1700موجود
سری نگر:۱۰،جنوری// سرکاری ا عداد و شمار کے مطابق، یکم جنوری سے اب تک18500 سیاحوں کو یہاں پر شدید برف باری نے اپنی طرف متوجہ کی ہے ۔جے کے این ایس کوموصولہ تفصیلات کے مطابق گلمرگ،پہلگام اور سون مرگ کے ساتھ ساتھ سری نگرمیں بھی سیاحوںکاکافی رش دیکھاجارہاہے ،جو کشمیرمیں بھاری برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں آئے ہوئے ہیں ۔گلمرگ میں اسوقت تقریباً 3000ہزار سے زیادہ سیاح موجودہیں جبکہ اس مشہور سیاحتی مقام پرواقع ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں ،کچھ اسی طرح کی خوشگوارصورتحال پہلگام میں بھی دیکھنے کومل رہی ہے ،جہاں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسوقت1700سے زیادہ سیاح ہوٹلوںمیں ٹھہرے ہوئے ہیں ،سونہ مرگ کے ہوٹل بھی سیاحوںنے بک کئے ہوئے ہیں اوربیشتر کمرے سیاحوںکی تحویل میں ہیں ۔شہر سری نگرمیں بھی سیاحوںکی ایک بری تعداد م وجودہے اوریہاںکے ہوٹل بھی ان سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گلمرگ،پہلگام اور سون مرگ کے تمام ہوٹل ایک ماہ سے زیادہ کے لیے مکمل طور پر بک ہیں۔
85