نرسنگ کالجوں، پیرامیڈیکل اداروں میں کلاس ورک معطل
سری نگر:۱۰، جنوری// کوروناوئرس کے معاملات میں اضافے اوراومیکرون خطرات کے پیش نظر، جموں و کشمیر پیرا میڈیکل کونسل نے پیر کو تمام نرسنگ کالجوں اور پیرا میڈیکل اداروں میں ذاتی کلاس کے کام کو معطل کردیاتاہم 16 جنوری2022 کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے۔جے کے این ایس کے مطابقجموں و کشمیر پیرا میڈیکل کونسل کے ڈین کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق، تمام نرسنگ کالجوں اور پیرا میڈیکل اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیکھنے کو آن لائن موڈ میں تبدیل کریں۔ڈین کے جاری کردہ سرکیولر میں کہا ہے کہ یہ ہدایات حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو آن لائن ٹیچنگ میڈیم کو اپنانے کے حکم کے بعد منظور کی گئیں۔جموں و کشمیر میں کوروناکے معاملات میں اضافے اور حکومت کی طرف سے منظور کی گئی ہدایت کے پیش نظر تمام کالجوں، اسکولوں، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی کے کوچنگ مراکز وغیرہ کو پڑھانے کا ایک آن لائن طریقہ کاریا ذریعہ اختیار کرنا چاہیے۔جموں و کشمیر پیرا میڈیکل کونسل نے کہاکہ لہذا تمام پرنسپلوں، نرسنگ کالجوں کے سربراہان اور پیرا میڈیکل اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ذاتی طور پر تدریسی کلاسوں بشمول کلینیکل کلاسز کو فوری طور پر معطل کر دیں اور اگلے احکامات تک آن لائن تدریس کا طریقہ اختیار کریں۔بیان میں یہ بھی کہا کہ16 جنوری2022 کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے۔