ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

ڈی ڈی سی چیئرپرسن سری نگر کی مشیر فاروق خان سے ملاقات

   57 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

ڈی ڈی سی چیئرپرسن سری نگر کی مشیر فاروق خان سے ملاقات

سری نگر/10؍جنوری//ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر کے چیئرپرسن آفتاب ملک نے سابق وزیر محمد اشرف میر کے ہمراہ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اورمشیر کو کئی مسائل گوش گذار کئے۔انہوں نے مختلف علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مطالبات اُٹھائے اور اس سلسلے میں مشیر کی مداخلت طلب کی۔مطالبات میں آنگن واڑی مراکز کی الاٹمنٹ اور بعض علاقوں میں نئے کھیل میدانوں کی تعمیر کرنا شامل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر بامقصد سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے اتھواجن ، شالیمار ، نیو تھیڈ جیسے علاقوں میں نئے کھیل میدانوں کی شمولیت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کھنموہ کے عوام کیلئے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور دیگر مسائل بھی گوش گزارکئے۔اس کے علاوہ انہوں نے فقیر گُجری کے مسائل بھی اٹھائے جو بنیادی طور پر ایس ٹی آبادی پر مشتمل ہے ۔ مطالبات میں برانڈ کنی میں پرائمری سکول ، ایس ٹی خواتین کیلئے سلائی مشین سینٹر ، فقیر گجری کے ایس ٹی طلبہ کیلئے موبائیل سکول شامل ہیں ۔ مشیرموصوف نے ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کو جلد نمٹانے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.