نئی بستی اننت ناگ میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات 9دُکانات اورگودام معہ سامان خاکستر 56

نئی بستی اننت ناگ میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات 9دُکانات اورگودام معہ سامان خاکستر

اننت ناگ:۸،جنوری//جنوبی ضلع اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں 2 تجارتی عمارات میںواقع 9دُکانات خاکستر ہوگئے اور ایک ٹا ٹا موبائیل گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب11بجکر49منٹ پر ایک چار منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں واقع ایک الیکٹرسامان کے گودام میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں کو عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن جلد ہی آگ نزدیک واقع دوسری تجارتی عمارت میں بھی پھیل گئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس بھی اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرلیا لیکن کروڑوں روپیوں کی مالیت کے سامان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ2 تجارتی عمارات میںواقع 9دُکانات اور گوداموں میں مختلف اشیا جیسے الیکٹرک، پلاسٹک، المونیم وغیرہ کا سامان موجود تھا جو جل گیا ہے۔ اننت ناگ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کیذرائع نے بتایاکہ آگ کی بھیانک وردات میں2 تجارتی عمارات میںواقع9 دکانیں جل گئیں اور ایک ٹاٹا موبائل کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں ایک ٹا ٹا موبائیل کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں