50

بھاری برفباری کے پانی سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل دور دراز علاقوں کی سڑکوں پر جمع برف سے دیہی آبادی گھروںمیں محصور

سرینگر/08جنوری/گزشتہ دو دنوں سے جاری برفباری کے نتیجے میں شہر سرینگر و دیگر اضلاع میں اہم رابطہ سڑکیں ایک تو برف سے ہنوز ڈھکی ہوئی ہے دوسرا برف کے پانی سے زیر آب آگئیں ۔ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے اورپانی کی نکاسی کیلئے بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوکے رہ گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق گذشتہ روز سے وادی میں میں برفباری نے انتظامیہ کے اُن دعوئے کو فریب اور سراب ثابت کردیا جن میں انتظامیہ بار بار یہ دعویٰ کرتی ہے کہ شہر اور دیگر قصبہ جات میں ڈرنیج سسٹم بہتر بنایا گیا ہے اور بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ سرینگر کے قلب واقع لالچوک کی سڑکیں آج جھیلوں میں تبدیل ہوکے رہ گئیں۔ لالچوک ، ریگل چوک،مہاراجہ بازار، ریذیڈنسی روڑ، مولانا آزاد روڑ اور دیگر اہم سڑکوں پر برف کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں جیسے جھیلوں میں کشتیاں چل رہی تھیں ۔ اگرچہ چند ایک جگہوں پر پانی کی نکاسی کیلئے موٹر لاگئے گئے تھے تاہم پانی کے آگے وہ ناکافی تھے۔ ادھر سرینگر کے خانیار چوک میں پانی جمع ہونے سے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائکل سواروں کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔ پانی کی نکاسی کیلئے کوئی معقول انتظام نہ کرنے پر مقامی لوگوں نے میونسپلٹی کے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارشوں سے ہی خانیار کی سڑکیں سمندر وں کی شکل اختیار کرتی ہے ۔ ادھر سرینگر، اننت ناگ شاہراہ پر بھی برف اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں سے لوگوں کا عبور و مرور دشوار بن گیا جبکہ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر بھی کئی جگہوں پر کافی پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر سرینگر کے نواحی علاقوں کی مختلف کالنیوں کے مکینوں نے بھی فون پر بتایا کہ اکثر کالونیوں کی سڑکیں زیر آب آگئی ہے اور لوگوں کا گھرو ں سے باہر نکلنا بھی دشوار بن گیا ہے درجنوں مکانوں میںبرف کا پانی گھس گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔دریں اثناء دور وادی کے دور درازعلاقوں کی رابطہ سڑکوں پر ایک فٹ کے قریب برف جمع ہونے کے نتیجے میںلوگ اپنے گھروںمیں محصورہوکے رہ گئے ہیں جس کے نتیجے میں عام لوگوںکو دشواریاں پیش آر ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں