اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 47

لل دید اسپتال سرینگر میں گزشتہ روز پیش آئے انسانیت سوز واقعہ کے بعد انتظامیہ متحرک رشوت لینے میںملوث دو پرائیوٹ سیکورٹی گارڈوں کو پولیس نے حراست میں لیا

سرینگر/08جنوری/مریض کے تیمار دار سے رشوت لینے کے الزام میں سرینگر کے لل دید اسپتال میں تعینات دو پرائیوٹ سیکورٹی گارڈوں کو پولیس نے حراست میںلیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں سرینگر کے لل دید اسپتال میں ایک دل ہلانے واقعہ اس وقت سامنے آیا جب رشوت نہ دینے کے بعد اسپتال میں تعینات سیکورٹی گارڈوں نے ایک شیر خوار بچے کے والد کو ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جس کے نتیجے میں بچے کی اسپتال میںموت واقع ہوئی ۔ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے اس معاملے میںکارورائی کرتے ہوئے آئی پی سی کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 01/22 زیرِ دفعہ 304 پولیس تھانہ راج باغ سرینگر میں درج کیا گیا تھا ۔ اس واقعہ پر عوامی رد عمل انتہائی سخت تھا جبکہ سوشل میڈیا پر خبر شائع ہونے کے بعد پولیس نے معاملے میںکارروائی تیز کرتے ہوئے رشوت لینے میںملوث دو سیکورٹی گارڈوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ سے متعلق پولیس اسٹیشن راجباغ میں ایک کیس درج کر لیا گیا تھا اور تحقیقات کے بعد اسپتال میںتعینات دو پرائیوٹ سیکورٹی گارڈوں کو گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں