سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.
سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.
سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.
سرینگر/08جنوری/پیر پنچال کے آر پار بھاری برفباری کے نتیجے میں بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی سنیچروار کو بند رہی ۔ ادھر خراب موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اتوار کو بھی سرینگر جموں شاہراہ پر بطور احتیاط ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے جاری برفباری کے نتیجے میں جہاں زمینی و فضائی رابطہ منقطع رہا وہیں بانہال سے بارہمولہ سے چلنے والی ریل سروس بھی سنیچروار کو بند رہی ۔ محکمہ ریلوئے کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری برفباری کے نتیجے میںمسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے سنیچروار کو بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی تمام ریل گاڑیاں معطل رکھی گئیں اور کسی بھی ریل گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیںدی گئی ۔ ادھر برفباری کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے ایڈ وائزری جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو بھی سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیںہو گی ۔ محکمہ کے مطابق مسلسل برفباری کے نتیجے میں شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے علاوہ کئی مقامات پر پتھر گر آنے اور لینڈ سلاٹیڈنگ کے واقعات کے بعد مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک حکام کی ایڈ وائزری پر من و عن عمل کریںجبکہ ساتھ ہی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل محکمہ ٹریفک سے پہلے سڑک کے بارے میںجانکاری حاصل کر لیں ۔
سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.
سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.
سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.
سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.
نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.
©حق اشاعت 2022 Nidae Kashmir کے لے محفوظ ہیں ڈیزائن اینڈ ڈیولپڈ ThinkEast