ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

سینئرلیڈروں کے خلاف کیس درج کرنا سیاسی انتقام گیری کے مترادف برف بار ی کے بعد صوبائی انتظامیہ عوام کوبہتر سہولیا ت فراہم کرنے میں ناکام /عبدالغفار صوفی

   73 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

سینئرلیڈروں کے خلاف کیس درج کرنا سیاسی انتقام گیری کے مترادف برف بار ی کے بعد صوبائی انتظامیہ عوام کوبہتر سہولیا ت فراہم کرنے میں ناکام /عبدالغفار صوفی

سرینگر/ 8جنوری /پی ڈی پی کے بانی کی چھٹی برسی کی تقریب کے بعد پی ڈی پی کے ایک درجن کے قریب سینئر لیڈروں کارکنوں کے خلاف کیس درج کرنے اور برف باری سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی غیرسنجیدگی پر پی ڈ ی پی کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر نے کہاکہ سرکار خواب غفلت میں ہے اور عوام کوراحت پہنچانے کے بجائے انہیں مزیدمشکلات میں مبتلاکردیاہے ۔اے پی آ ئی کو ارسال کئے گئے ایک بیان میں پی ڈی پی کے سینئرلیڈ راور سابق وزیر عبدالغفار صوفی نے ضلع انتظامیہ اور جموںو کشمیر سرکار کی جانب سے کروناوائرس وبائی بیماری کی آڑ میں پی ڈی پی کے بانی اور جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمدسیعد کی چھٹی برسی کے موقعے پرکروناوائرس وبائی بیماری کی خلاف ورزی کرنے کی آڑ میں سینئرلیڈروں اور کارکنوں کے خلاف کیس درج کرنے کی کارروائی کوانتقام کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ جمہوریت کا گلہ گھونٹنے کی بر پور کوشش ہورہی ہے۔سابق وزیرنے کہاکہ اس سے بڑا المیہ کیاہوسکتاہے کہ پی ڈی پی کے سینئرلیڈروں کواپنے لیڈر اور جموںو کشمیرکے سابق وزیر علیٰ کی چھٹی برسی کے موقعے پران کے مقبرے پرجانے فاتحہ خوانی کرنے انہیں خراج عقیدت اد کرنے کی پاداش میں ان کے خلاف کیس درج کیاگیاہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ سرکار انتقام میں یقین رکھتی ہے ۔سابق وزیرنے اپنے بیان میں مزید کہاکہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد صوبائی انتظامیہ کی غفلت اس بات سے عیاں ہوتی ہے کہ وادی کے تمام دیہات ضلع اور تحاصیل صدر مقامات سے منقطع ہے اسپتال بند پڑے ہوئے ہے غذائی اجناس کی شدیدقلت پائی جارہی ہے بیماروں کوحیات بخش ادویات حاصل کرنے میں مشکلوں کا سامناکرنا پڑ رہاے بجلی کا کہی نام ونشان نہیں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ پریشانیوں میں مبتلاہوگئے ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ وادی کے دور دراز علاقوں میں ایل پی جی گیس مٹی کاتیل بھی لوگوں کونہیں مل پارہاہے ا و رمتعلقہ ادارہ وادی کشمیرمیں کسی بھی چیز کی قلت کا ڈھندورہ پیٹ رہاہے ۔سابق وزیرنے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے کہاکہ وہ حرکت میں آکر لوگوں کوبہتر سہولیات اور بنیادی ضروریا ت کی اشیاء فوری طور پرفراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.