گاندربل پاور کنال میں درار کئی علاقے زیر آب آنے کاخطرہ فی الحال پانی روک دیا،مرمت کاکام جنگی بنیادوں پرشروع/پی ڈی ڈی 51

گاندربل پاور کنال میں درار کئی علاقے زیر آب آنے کاخطرہ فی الحال پانی روک دیا،مرمت کاکام جنگی بنیادوں پرشروع/پی ڈی ڈی

سرینگر/ 8جنوری /وسطی ضلع گاندر بل میں اس وقت نصب درجن سے زیادہ علاقے زیر آب آنے سے بچ گئے جب ملہار چودھری باغ ڈولی پورہ کے علاقے سے گزرنے والی پاور کنال میں درار پائی گئی اور پاور کنال میں پانی کوروک دیاگیا حکام نے جنگی بنیادوں پر نہر کی مرمت کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ نہر کے نزدیک آنے والے علاقوں کے لوگوں کومشکلوں کاسامناناکرنا پڑے۔اے پی آ ئی کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے چودھری باغ ملہار ہائی ٹیک نرسری کے قریب اس وقت بہت بڑا حادثہ رونماء ہونے سے ٹل گیااو رنصف درجن کے قریب علاقے زیرآب آنے سے بچ گئے جب علی الصبح مقامی لوگوں نے شدیدبرف باری کے دوران پاور کنال میں بہت بڑی درار پائی اور نہر کا ایک حصہ ڈہہ جانے کے قریب تھا ۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر سوشل میڈیا کاسہارا لیااور انتظامیہ کواس بارے میں آگاہ کیا۔سوشل میڈیاپر خبر پھیلتے ہی ضلع حکام متحرک ہوگئے۔ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف انجینئر اور دوسرے افسران جائے موقع پرپہنچ گئے۔ تحصیلدا رگاندربل نے بھی نہر کامعائنہ کیا ضلع انتظامیہ نے نہر کی مرمت کاکام جنگی بنیادوں پرشروع کر نے کافیصلہ کیاہے تاکہ نہرکے زد میں آنے والے علاقوں نے لوگوں کومشکل سے نجات دلائی جاسکے ۔ ادھرمقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ انہوںنے یہ معاملہ کئی بار حکام کی نوٹس میں لایاتھا کہ ملہار ہائی ٹیک نرسری کے قریب پاور کنال کاایک حصہ ڈہہ جانے کے قریب ہے ا سکی مرمت کی جائے مقامی لوگوں کے مطابق کئی دہائیاں پہلے ا س نہر کو تعمیر کیاگیاہے اور ا سکی مرمت کے سلسلے میں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ضلاع انتظامیہ نے بار با رغیرسنجیدگی کا مظاہراہ کیا جس کے نتیجے پر یہ نہرانتہائی خستہ ہوچکی ہے اور نصف درجن کے قریب لوگوں نے زیرآب آنے کے خطرات پید اہوجاتے ہے۔مقامی لوگوں نے جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے نہر کی مرمت کرانے اور مقامی آبادی کواس مشکل سے نجات دلانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں