ڈائریکٹرہیلتھ سروس کاحکم نامہ ڈاکٹروںنیم طبعی عملے کی چھٹیاں منسوخ 52

ڈائریکٹرہیلتھ سروس کاحکم نامہ ڈاکٹروںنیم طبعی عملے کی چھٹیاں منسوخ

سرینگر/ 8جنوری /کرونا وائرس وبائی بیماری کے تیور سخت ہونے کے بعد ڈائریکٹرہیلتھ سروس کشمیر نے نان گیزٹیڈ ملازمین کے لئے حکم نامہ جاری کیاہے کہ گیزٹیڈ افسران کی عدم موجودگی کے سلسلے میں وہ چھٹی پرجانے والے پیش کئے جانے والے درخواست کو ان کے دفتر پہنچادے تاکہ ان کے رخصت جانے کے بارے میں فیصلہ لیاجائیگا ۔شدید برف باری کے بعد صوبہ میں کسی بھی صورتحال یاکروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کے اقداما ت اٹھانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے جہاں محکمہ میں تعینا ت ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہے وہی لوگوں کوچاہئے کہ وہ گائڈ لائن کی خلا ف ورزی سے گریز کریں۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق ڈائریکٹرہیلتھ سروس کشمیر کی جانب سے ایک اور حکم نامہ جاری کیاہے جس میں ڈاکٹروں پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے اور اس ضمن میں باضابطہ طور پراحکامات صادر کر دیئے گئے ہے ۔نان گیزٹید ملازمین نے کہاگیاہے کہ وہ گیز ٹیڈ افسروں کی عدم موجودگی کے سلسلے میں کہاگیا رخصت پرجانے کے لئے درخواستیں ان کے دفتر میں جمع کرے تاکہ ان کے چھٹیوں پر جانے یانہ جانے کے بارے میں فیصلہ لیاجاسکتاہے ۔حکم نامے میں چیف میڈیکل افسروںمیڈیکل سپرانٹڈنٹوں بلاک میڈیکل افسروں سے کہاگیاہے کہ وہ کسی بھی گیزٹید یانان گیزٹیڈ ملازمین کی رخصتی کی درخواست کومنظور ناکرے اور نہ ہی ڈائریکشن آفس کوروانہ کرے ۔ڈائریکٹرہیلتھ سروس نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت پوری طرح سے تیار ہے تاہم لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ کروناوائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے گائڈلائن پرمن وعن عمل کرے تاکہ انہیں مزیدمشکلوں کا سامناناکرنا پڑے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیر میں پچھلے تین دونوں سے کرونا وائرس کی بیماری میں مثبت بیماروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے وادی کشمیر میں محکمہ صحت کوپوری طرح سے متحرک کردیاگیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں