پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی  11

مرحوم مفتی محمد سید کی چھٹی برسی کے موقعہ پر کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی

کورونا پابندیاں صرف پی ڈی پی پر عائد ہیں ،بی جے پی ان پابندیوں سے مستثنیٰ / محبوبہ مفتی
سرینگر/08جنوری/پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی محمد سید کی چھٹی برسی کے موقعہ پر جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں تقریب کے دوران کوووڈ ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کے الزام میں سنیئر پی ڈی پی لیڈر سمیت دس کارکنوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے بانی اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سید کی چھٹی برسی کے موقعہ پر جمعہ کو جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں ان کے مزار پر ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میںپارٹی صدر محبوبہ مفتی کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی ۔ اس دوران تقریب میں کووڈ ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کی پاداش میں پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر اور دیگر نو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ بجبہاڑہ نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری، سرتاج مدنی اور آٹھ دیگر کارکنوں کے خلاف کورونا پروٹال کال کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تحت قانون مقدمہ درج کرے۔انہوں نے ایس ایچ او کے نام مکتوب میں لکھا کہ تقریب کے دوران پی ڈی پی لیڈران کی جانب سے کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیںکیا گیا لہذا ان کے خلاف کارورائی کی جائے ۔ ادھر پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے اس کے رد عمل میں کہا ہے کہ کورونا پابندیاں صرف پی ڈی پی پر عائد ہیں جبکہ بی جے پی ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں