ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

بی ایس ایف نے جموں کشمیر میںقیام امن میںاہم رول اداکیا

   58 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

بی ایس ایف نے جموں کشمیر میںقیام امن میںاہم رول اداکیا

سرحدوں پر حفاظتی انتظامات میں یہ فورسز اول دستہ کی حیثیت رکھتی ہے / انوراگ ٹھاکر
سرینگر/08جنوری/بی ایس ایف نے جموںکشمیر میںعسکریت پسندی کے گراف کو کم کرنے اور حالات استوار کرنے میںاہم رول اداکیا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورسز شمالی مشرق ریاستوں اور جموںکشمیر میں سرحدوں پر آج بھی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے بی ایس ایف میں شامل ہوئے نئے افسران پر زور دیاکہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے BSF کے فورس میں شامل کئے گئے نئے افسروں کو تلقین کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دیانتداری، وقار وعظمت اور سچائی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے آج گوالیارمیں ٹیکن پور میں بی ایس ایف اکادمی میں اسسٹنٹ کمانڈینٹ کی کنووکیشن پریڈ سے خطابکرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آج آپ نے اپنی زندگی قوم کے نام وقف کردی ہے، لہٰذا اب قومی مفاد آپ کی ترجیح ہونی چاہئے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بی ایس ایف نے جموں کشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف موثر کارروائیاں انجام دیں ہیں اور جموں کشمیر کے حالات کو بہتر بنانے میں اس فورس نے اہم رول اداکیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج بھی سرحدی حفاظتی فورسز جموںکشمیر اور شمالی مشرق ریاستوں میں اپنے فرائض انجا م دے رہی ہے اور سرحدی کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں رکھی جارہی ہے جس کے بدولت ہی ملک میں امن و سکون قائم ہے ۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس فورس میں نئے بھرتی ہونے والے افسران سے تلقین کی ہے کہ وہ اس فورسز کی تاریخ کو برقراررکھتے ہوئے ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.