پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ، پیر پنچال کے آر پار جم کر برفباری 43

پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ، پیر پنچال کے آر پار جم کر برفباری

معمول کی زندگی بری طرح متاثر ،وادی کا فضائی و زمینی رابطہ بیرون دنیا سے مسلسل منقطع
سرینگر/08جنوری/محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری برفباری کی پیشگوئی کے چلتے پیر پنچال کے آر پار سنیچروار کو بھی شہر سرینگر سمیت ٹنل کے آر پار برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں جم کر برفباری ہوئی جبکہ شہر سرینگر اور شمالی کشمیر میں درمیانی درجے کی برفباری سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی جبکہ چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ مسلس منقطع رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ’’ اورینج الرٹ ‘‘جاری کرتے ہوئے اگلے 10گھنٹوں تک بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 09جنوری کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ کی شام سے ہی موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی جس کا سلسلہ سنیچروار کو بھی جا ری رہا ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر کے علاقوں میں جم کر برفباری ہوئی اور کہیںمقامات پر ایک سے دو فٹ جبکہ کہیں ایک جگہوںپر سے تین فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر ، پلوامہ ، شوپیان ، اننت ناگ اور کولگام ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ،گاندبل ، بڈگام کے علاوہ پیر پنچال کی پیاڑیوں اور جواہر ٹنل پر بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ سنیچروار کے روز شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی دن بھر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی ۔ ادھر پہہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںکے ساتھ ساتھ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ سے 1.5فٹ برف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف ہوئی۔اسی طرح کی اطلاعات پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام سے بھی موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ وسطحی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے اور اس روٹ پر صرف 4×4گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔دھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں دن گذرنے کے ساتھ ساتھ برف باری کا سلسلہ بتدریج تھم سکتا ہے اور 9 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں 6.4 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی 6.4 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وسطی ضلع بڈگام کے کئی دور افتادہ علاقوں میں ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ جنوبی ضلع کولگام کے اہربل، دندوڈ، کھل اور ڈی ایچ پورہ میں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔بانہال میں 31.4 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ بٹوٹ اور بھدرواہ علاقوں میں بھی 3 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔صوبہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں اور جموں میں 83.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیلااور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریف کی آواجاہی بند کردی گئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 10سے 12گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 09جنوری بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ ادھر کم روشنی کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی فضائی خدمات بھی متاثر رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں