49

جموں کشمیر میں ہیلتھ شعبہ نے تاریخی کام کیا

کووڈ کی تازہ لہر سے نپٹنے کیلئے ہمیں متحدہ ہوکر کام کرنا ہوگا/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر/08جنوری/جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میں محکمہ ہیلتھ نے کووڈ کے سابق دور میں جو کام کیا ہے وہ ایک تاریخی کام ہے ۔ انہوںنے اس دوران ملک میں کووڈ مخالف ٹیکہ 150کروڑ کا ہدف پار کرنے پر ہیلتھ ورکروںکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے خلاف بھی ہمیں متحدہ ہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ اس تازہ لہر سے بھی نپٹا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کووڈ کی تازہ لہر کے خلاف ہمیں متحدہ ہوکر لڑنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دور میں شعبہ صحت نے جس جانفشانی سے کام کیا ہے وہ تاریخی نوعیت کا ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک میں 150کروڑ کووڈ مخالف ٹیکہ کاری کا ہدف عبور ہونے پر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے وئیررس کی وجہ سے ہی ہم نے عالمی وبائی بیماری پر قابو پالیا ہے اور امید ہے کہ ممکنہ تیسری لہر پر بھی ہم قابو پانے میں کامیاب ہوں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سماجی ویب سائٹ کے اپنے آفیشل ٹویٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ٹیکہ کاری کا ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے 150کروڑ ٹیکہ کاری کا ہندسہ عبور کرلیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لکھا ہے کہ میں اپنے ڈاکٹروں ، طبی کارکنوں ، سائنٹسٹوں کو ان کے کام پر انہیں مبارکبادی پیش کرتا ہوں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ صف اول پر کام کرنے والے افراد کی بدولت ہی ہم نے اس وباء پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور اب ایک اور لہر نے ملک میں دستک دی ہے امید ہے کہ اس پر بھی ہم قابو پالیں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بھی اب بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع کرلی گئی ہے اس سے ہم کافی حد تک بچوں کو کووڈ سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ایل جی موصوف نے کہا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ دو روز سے کووڈ کے مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تاہم اس کیلئے لوگوں چاہئے کہ وہ کووڈ گائیڈ لائنوں پر سختی سے عمل کریں ۔ انہوںنے بتایا کہ جب تک نہ ہم کووڈ مناسب طرز عمل اپنائیں گے اور ماسک کا استعمال اور سماجی دوری کے اصولوں پر برقرار رہیں گے ہم اس وباء پر قابو نہیں پاسکتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ کووڈ مخالف اقدامات کو زمینی سطح پر نافذ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں