47

پنجاب میں وزیر اعظم کی حفاظتی بندوبست میں کوتاہی ؟

مرکزی وزارت داخلہ نے آئی بھی ڈائریکٹر کی قیادت میں تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی
سرینگر/07جنوری/وزارت داخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سکیوریٹی میں خامیوں کی تفتیش کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے یہ کمیٹی آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کی قیادت میں معاملے کی جانچ کرے گی اور رپورٹ مرکز کو سونپے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ دنوں پنجاب کے دورے پر تھے جہاں انہیں کئی منٹوں تک جام میں رُکنا پڑا اس معاملے کو سیکیورٹی لیسپس قراردیتے ہوئے مرکز نے اس کو سنگین معاملہ قراردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے دورے پر گئے جہاں انہیں ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا تاہم پنجاب میں انہیں جب مذکورہ جگہ تک پہنچنا تھا تو ان کے راستے میں ٹریفک جام رہا تھا جس کے نتیجے میں مودی کو کئی منٹوں تک ایک جگہ رُکنا پڑا ، پھر وزیر اعظم وہاں سے واپس چلے گئے ۔ اس معاملے کو مرکز نے حفاظتی اقدامات میں کوتاہی سے تعبیر کیا ہے جبکہ مرکزی وزارتداخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پنجاب دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات میں سنگین نوعیت کی خامیوں کی انکوائری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کابینہ سکریٹریٹ میں سکیورٹی کے سکریٹری سدھیر کمار سکسینہ اِس تین رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی IB کے جوائنٹ ڈائرکٹر بلبیر سنگھ اور SPG کے IG ایس سریش پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی رپورٹ پیش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں