ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں کے مضافات میں زمین سے ڈرون نما چیز بر آمد ، پولیس نے تحویل میں لی

   88 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت

ڈورہ میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے جنگجوئوں کے دو بالائے زمین کارکنوں کو حراست میں لیا
سرینگر/07جنوری/جموں کے مضافاتی علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے زمین کے ایک ٹکڑے سے ڈرون جیسی چیز بر آمد کر لی گئی جس کے بعد پولیس نے اس کو اپنی تحویل میں لیا ۔ ادھر ڈورہ میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائی میں جنگجوئوں کے دو بالائے زمین کارکنوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق جموں کے پونی چک علاقے میں زمین کے ٹکڑے سے ڈورن نما چیز بر آمد کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی زمین میں کچھ ڈرو ن جیسی چیز پڑی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچ کر اس کو اپنی تحویل میں لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع فراہم ہوتے ہی پولیس کی ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی جس کے بعد انہوں نے وہاں زمین سے ایک ڈورن جیسی شئے بر آمد کر لی ۔ پولیس کے مطابق ڈرون جیسی چیز کو تحویل میںلیا گیا اور اس معاملے کی بڑی پیمانے پر تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے ۔ ادھر جموںکے ہی ڈوڈہ ضلع میں سیکورٹی فورسز اوع جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتر کہ کارورائی کے دوران الگ الگ واقعات میں دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورس اور جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جو اس وقت بھدرواہ جیل میں عدالتی حراست میں ہے۔انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت فرید احمد نائیک ساکن ڈوڈہ کے بطور کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فرید احمد کوٹ بلوال جیل جموں میں بند کچھ جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں تھا جو ورچول نمبرس استعمال کرکے وٹس اپ کے ذریعے آپس میں بات چیت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ایک واقعے میں ایک اور جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت غلام حسین ساکن گنڈنہ ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ غلام حسین کو پاکستان نشین جنگجو ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ ہونے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ اعانت کار جنگجوؤں کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ پاکستان کی دوبئی کے راستے سے آنے والی کرنسی کو حاصل کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.