ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پیر پنچال کے آر پار موسم نے پھر بدلی کروٹ ، شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں پھر برفباری

   62 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

8جنوری شام تک بھاری برفباری کی پیشگوئی کے بیچ محکمہ موسمیات نے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کیا ، تودے آنے کی وارننگ جاری
سرینگر/07جنوری/محض ایک دن کے خشک موسمی صورتحال کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو موسم نے پھر کروٹ بدلی اور پیر پنچال کے آر پار ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ ، پہلگام اور دیگر بالائی علاوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے بھاری برف کی پیشگوئی کرتے ہوئے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ادھر وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں پھر سے بند ہوئی جبکہ بجلی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔ تازہ برفباری کے باعث شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار 7 جنوری کی شام سے برفباری شروع ہوگی جو 8 جنوری کو بھی جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں 9 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے شہر سرینگر سمیت وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر بھی برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں جمعہ کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بعد دوپہر وادی کے کئی میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے ۔ ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ان علاقے کے لوگوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں، سے گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خراب موسمی صورتحال سے آٹھ جنوری کو فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔تازہ بارشوں کے چلتے محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔جبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرادھر سیاحتی مقام گلمرگ، جہاں تازہ برف باری کا سلسلہ جاری ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھاجبکہ پہلگام جہاں جمعے کی صبح تک 0.4 ملی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم رجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیل اور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آواجاہی بند کردی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.