50

وزیر اعظم کے پنجاب دورے پر سیکورٹی کوتاہی کا معاملہ

صدر رام ناتھ کوند نے معاملے پر تشویش کااظہار کیا
سرینگر/06جنوری/صدر جمہوریہ نے وزیراعظم کے پنجاب دورے پر سیکورٹی میں کوتاہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب سرکار نے اِس واقعہ کی جانچ کیلئے دو ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔ ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کے دوراہ کسی قسم کی حفاظتی کوتاہی نہیں برتی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے وزیراعظم نریندرمودی کے پنجابکے دورے کے موقع پر سیکورٹی میں کوتاہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اِسی دوران پنجاب سرکار نے سیکورٹی میں کوتاہی کی جانچ کیلئے ایک دو نفری اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری کئیگئے ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ریٹائرڈ جسٹس مہتابسنگھ گِل اور امورِ داخلہ اور انصاف کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری انوراگ ورما پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی تین دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے اس معاملے پر بولتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی آمد پر سیکورٹی کی کوئی کوتاہی نہیں ہوئی البتہ اس معاملے کی چھان بین کی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں