ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

بھارت پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلے کوحل کرے

   68 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

ُگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے/مظفر شاہ
سرینگر/ 6جنوری /حد بندی کمشن کی تجویز شہری ہلاکتوں خصوصی درجہ کی منسوخی کے خلا ف عوامی نیشنل کانفرنس کے بانی کے برسی کے موقعے پر پارٹی کی نائب صدر کی پر احتجاج مظاہرے اور مطالبہ کیاکہ نو جوانوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ روک دیاجائے بیرونی سرمایہ کاری کی آڑ میں غیر ریاستی باشندوں کو اراضی فراہم کرنے کے اقدامات کے مثبت نتائج بر آمد نہیں ہونگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی کے بانی اور جموںو کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم غلام محمدشاہ کی برسی کے موقعے پر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ کی سر براہی میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے سرینگر میں احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقعے پر پارٹی کے نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ عدالت عظمیٰ جب بھی دائر کی گئی عرضیوں کی شنوائی کاجائزہ عدالت جموںو کشمیرکے لوگوں کوراحت دلانے اور جموں کشمیرکے خصوصی درجہ دفعہ 370-35Aبحال کرنے کا فیصلہ صادر کریگی ۔نائب صدر نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ حل کرنے سے ہی بر صغیر میں امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔ بھارت پاکستان بات چیت کے ذریعے مسائل کوحل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور جموں وکشمیرکے لوگ بھارت پاکستان کے درمیاں بات چیت کانہ صرف خیرمقدم کرینگے بلکہ انہیں ہر طرح کاتعاون فراہم کرنے میں بھی کو ئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کریگی ۔انہوںنے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کی آڑ میں جموںو کشمیر کی موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیرکے لوگوں کے جزبات و احساست کے ساتھ کھیل رہی ہے جموںو کشمیر کے لوگ سرمایہ کاری کے خالف نہیں ہے تاہم لیفٹننٹ گورنر کی سر براہی میں بیروکریسی نے جوطریقہ کار اختیار کیاہے وہ قوائد وضوابط کے منافی ہے۔ غیرریاستی باشندوں کواراضی فراہم کرنا زرعی اراضی کوتعمیراتی سر گرمیو ںکے لئے استعمال کرنے کی جواجازت دی گئی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ غیرریاستی باشندوں کواراضی فراہم کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کئے جارہے ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے سرمایہ کاروں اور پرجیکٹ قائم کرنے والوں سے کہا کہ وہ کمپنیاں قا ئم کرنے کے دوران مقامی لوگوں کواعتماد میں لے کر انہیں روز گار فراہم کرنے کے لئے بھی اقدام اٹھائے۔ مظفر شاہ نے کہاکہ موجودہ سرکار جو بھی فیصلے لے رہی ہے ا ن میں کافی تضاد پایاجارہاہے اور اب بھی جموںو کشمیرمیں عوامی حکومت منتخب ہوگی ایسے فیصلے منسوخ ہونے کاکوئی قوی امکا ن ہے۔عوامی نیشنل کانفرنس کے احتجاج کے دوران کار کن مطالبہ کررہے تھے کہ حدبندی کو فی الحال التواء میں ڈالاجائے 2011کی مردم شماری کے تحت ہی حدبندی کی تجویز قبول ہوسکتی ہے۔ پارٹی کارکنوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جن میں نوجوان کی گرفتاری کوروک دینے دفعات بحال کرنے اور شہری ہلاکتوں کوروکنے کے الفاظ درج کئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.