صفا کدل سرینگر میں پراپرٹی ڈیلرکی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کامعاملہ حل 48

صفا کدل سرینگر میں پراپرٹی ڈیلرکی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کامعاملہ حل

چار افراد گرفتار چار پستول ضبط، مزیدگرفتاریاں متوقع /ڈی آئی جی سرینگر
سرینگر/ 6جنوری /صفا کدل سرینگر میں پراپرٹی ڈیلر کی ہلاکت کے معاملے کو حل کرنے کادعویٰ کرتے ہئے ڈی ا ٓئی جی سرینگر نے کہا کہ چار افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ممنوعہ دستاویزات بر آمد کئے گئے اور مزکورہ افراد پاکستان اور سعودی عرب میں مقیم دو افراد کی ہدایت پر شہر سرینگر میں ملک دشمن سرگرمیاں انجام دے رہے تھے ۔اے پی آ ئی کے مطابق صفا کدل سرینگر میں نامعلوم مسئلح افراد کی جانب سے روف احمد نامی پراپرٹی ڈیلر کی ہلاکت کے معاملے کو ڈی آئی جی سرینگر سچیت کمار نے حل کرنے کادعویٰ کیاکہ روف احمدبٹ نامی شخص کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر زیرنمبر 8/2021درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی جسکے دوران شہرسرینگر میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس وفورسزنے حفاطتی اقدامات سخت کردیئے اور برزلہ باغات میں ناکے کے دوران دو افراد مشتاق سہیل کھانڈے ولد غلام قادر اور سہیل احمدوازہ کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے پولیس وفورسز نے دو پستول دو میگزین گولیوں کے تیس راونڈ بر آمد کئے اور ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ۔ڈی آ ئی جی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد نے پوچھ تاچھ کے دوران مزیددو پستول چھ میگزین 69گولیوں کے راونڈ دو سیلنسر کی نشاندہی کی جنہیں بر آمد کیاگیااور پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار کئے گئے افراد نے کہاکہ وہ ڈاکٹرآصف مقبول ڈار ساکنہ بمنہ حال سعودی عرب سجاد گل ساکنہ ایچ ایم ٹی حال پاکستان کے اشاروں پر ٹی آر ایف کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور مزکورہ افراد نے انہیں اسلحہ اور پیسے بھی فراہم کئے تھے ۔ڈی آ ئی جی کے مطابق باسط بلال مکایا ولد بلال احمدساکنہ قمراری نثار احمدولد فاروق احمدبٹ سرینگر میں عسکریت پسندوں کے لئے بحثیت بالائی ورکر کام کررہے تھے ان کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ڈی آ ئی جی کے مطابق پراپرٹی ڈیلر کی ہلاکت ٹی آر ایف کے عسکریت پسندوں نے عمل میںلائی او رڈاکٹرآصف مقبول ڈار سعودی عرب سے وادی لوٹ آ ئے اور سرینگر پہنچ کر انہوںنے ٹی آر ایف اور ایم جی ایف نامی ممنوعہ تنظیموں کو متحرک کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی اور شہرسرینگر میں عسکریت کومضبوط مستحکم بنانے امن کودرہم برہم کرنے کے لئے پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کے کمانڈروں کی جانب سے بالائی ورکروں اور عسکریت کوہدایت دی جاتی تھی ۔ڈی ا ٓئی جی نے پریس کانگریس کے دوران کہا کہ شہرسرینگر میں امن امان کودرہم برہم کرنے عسکریت کو مضبوط بنانے کے لئے کئی طرح کے نیٹ ورک کام کرتے ہے جن کے خلاف پولیس وفورسز متحرک ہے۔ انہوںنے کہا کہ حید ر پورہ جھڑپ کے سلسلے میں تحقیقات سہی سمت کی طرف جارہی ہے اور جلد ہی تمام حقائق منظر عام پرلائے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں