ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

فوج کو1338کنال اراضی فراہم کرنے پر سیاسی پارٹیوں کاملا جلا رد عمل

   59 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

فوج کو1338کنال اراضی فراہم کرنے پر سیاسی پارٹیوں کاملا جلا رد عمل

فیصلہ قومی مفاد میں ہے /جی ایم شاہین، معاملہ عدالت عظمیٰ میں ہے /علی محمدساگر ،پانچ اگست کے بعد لئے گئے فیصلے مفاد میں نہیں غلام نبی ہانجورہ

سرینگر/ 6جنوری / جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے سونہ مرگ پہلگام کی جانب سے سٹرجیکل اغراض مقاصد کے لئے 1338کنال اراضی فراہم کرنے پر سیاسی پارٹیوں نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیاجے ڈی یو کے ریاستی سر براہ نے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور ملک کی سلامتی کیلئے اس طرح کے فیصلے انتہائی لازمی ہے تاہم کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران آ ئین کی بات کرنے کے ساتھ ساتھ حریت کے گن گانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہے ۔دوہری پالسی متضاد بیانات جموں وکشمیرکے عوام کے مفاد میں نہیں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اور پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹریوں کی جانب سے فوج کواراضی فراہم کرنے کی کارروائی کوجموں کشمیرکے مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کی گئی اور جب تک نہ عدالت اپنافیصلہ سنائے تب تک اس طرح کی کارروائیاں قانون کی خلا ف ورزی ہے ۔پیپلز کانفرنس نے بھی دبئے لفظوں میں فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کوسیاحتی مقامات کے بغیر دوسری جگہوں پربھی اراضی فراہم کی جاسکتی تھی اگر ایساکرنا لازمی تھا۔ اے پی آ ئی کے مطابق سونہ مرگ پہلگام میں سٹرجیکل اغراض مقاصد کے لئے جموںو کشمیر انتظامیہ کے فیصلے پر کئی سیاسی پارٹیوں نے ملاجل رد عمل ظاہر کیا۔جے ڈی یوجموںو کشمیرکے سربراہ جی ایم شاہین نے سرکار کے فیصلے کو قومی مفاد کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کی سلامتی کے لئے ایسا کرنا ضروری بن گیاتھا تو جموںو کشمیر حکومت نے اولین فہرست میں اپنافیصلہ صادر کرتے ہوئے جموںو کشمیر کی حفاظت کے لئے خدمات انجام دی تاہم جے ڈی یو کے سربراہ نے کہا کہ کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران ایک طرف آ ئین کی بالادستی تسلیم کرتے ہے اور دوسری جانب حریت کی باتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہے اور متضاد بیان بازی جموں کشمیرکے مفاد میں نہیں ہے ۔نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمدساگر نے جموںو کشمیرسرکار کے فیصلے کوعدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی عرضیوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے خلا ف دائرکی گئی عرضیوں کے بارے میں عدالت عظمیٰ فیصلہ صاد رکریگی تب تک ا سطرح کی کارروائیاں عمل میں لانا جموںو کشمیرکے مفاد کے خلاف ہے ۔پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے کہا کہ پانچ اگست 2019کے بعد مرکزی حکومت نے جموںو کشمیرکے حوالے سے جتنے بھی فیصلے لئے ہے وہ جموںو کشمیرکے مفاد کے منافی ہے کئی صنعتیں قائم کرنے کی آڑ میں غیرریاستیوں کو اراضی فراہم کی جارہی ہے تو کہی فوج کو سٹرجیکل اغراض مقاصد کرنے کے زمین فراہم کی جاتی ہے اور سرکار کے یہ فیصلے سمجھ سے بالاتر ہے ۔پیپلزکانفرنس کے سینئرلٰیڈر عبدالغنی وکیل نے مرکزی حکومت کے فیصلے کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سیاحت کوفروغ دینے کی باتیں کی جارہی ہے اور دوسری جانب سیاحتی مقامات پرفوج کواراضی فراہم کرنا کیامعنیٰ رکھتاہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ایسا کرنالازمی تھا تو دوسری جگہوں پربھی اس طرح کی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.