ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

گذشتہ3سال کی غیر یقینیت سے ٹرانسپورٹ طبقہ بری طرح متاثر

   62 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

جموںوکشمیر میں بدترین بجلی بحران جاری

چھوٹی کمرشل گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت: ساگر
سرینگر6جنوری / نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے ٹریفک حکام کی طرف سے سومو اور تویرا گاڑیوں کوصبح8بجے شام8بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی کے احکامات پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ3برسوں کی غیر یقینیت، بے چینی اور لاک ڈائونوں سے یہاں کا ٹرانسپورٹ شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور ایسے احکامات سے اس طبقہ سے وابستہ افراد کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سومو اور تویرا گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا ایک وفد آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر جنرل سکریٹری سے ملاقی ہوا اور انہیں اپنے مسائل و مشکلات کی جانکاری دی۔ وفد نے کہاکہ ہمیں صبح 8بجے سے شام 8بجے تک شہر میں سواریاں اُٹھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اس دوران نہ تو جنوبی کشمیر سے آنے والوں کو بائی پاس سے آگے جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور نہ ہی شمالی کشمیر سے آنے والوں کو پارمپورہ سے آگے چلنے دیا جاتاہے۔ وفد نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، مختلف ٹیکسوں اور ٹول ٹیکس نے پہلے ہی ٹرانسپوٹروں کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی اور ٹریفک حکام کے ان احکامات سے ہم روزی روٹی سے محروم ہورہے ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے موقعے پر ہی ٹریفک کے اعلیٰ حکام کیساتھ رابطہ کرکے سومو اور تویرا گاڑیوں کی شہر میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی تاکید کی اورکہاکہ یہ طبقہ گذشتہ 3برسوں سے جاری غیر یقینیت سے زبردست مشکلات سے دوچار ہیں اور ان تازہ احکامات سے یہ مزید پشت بہ دیوار ہوگئے ہیں۔ انہوںنے ٹریفک حکام پر زور دیا کہ وہ مذکورہ گاڑیوں کے شہر میں داخلے کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل نہ پڑے اور ان کی روزی روٹی بھی متاثر نہ ہو۔ ساگر نے کہا کہ یہ ڈرائیور غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور بیشتر نے قرضوں پر گاڑیوں حاصل کیں ہیں ، جو اب بینکوں کی قسطیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ ساگر نے کہاکہ اس فیصلے پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے اور حکام کو فوری طور پر کوئی لائحہ عمل مرتب کرنا چاہئے۔ اس موقعے پر پارٹی کے وسطی زون صدر علی محمد ڈار، سینئر لیڈران محمد خلیل بند، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، نائب صدر صوبہ سید توقیر احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.