53

راجوری میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شیڈ منہدم

پچاس بھیڑ بکریاں موقعہ پر ہی لقمہ اجل
سرینگر/06جنوری/مسلسل بارشوں کے نتیجے میں جموں کے راجوری علاقے میں مویشیوں کا شیڈ منہدم ہونے سے 50بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںنمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے جمولہ پتھوتا علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک شیڈ منہدم ہو گیا ۔ نمائندے کے مطابق شیڈ منہدم ہونے کے نتیجے میں اس میں موجود 50بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں ۔ نمائندے کے مطابق یہ شیڈ محمد شفیع نامی بکروال کا تھا اور جونہی یہ واقعہ پیش آیا تواس کے ساتھ ہی پولیس و انتظامیہ کے آفیسران جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے وہاں بچائو کارروائیاں انجام دی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شیڈ اچانک گر آیا جس کے نتیجے میں شیڈ میںموجود 50کے قریب بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈ جو کہ ایک بکروال کنبے کا تھا میں بھاری تعداد میں بھیڑ بکریاں موجود تھی جس کے نتیجے میںاملاک کو نقصان پہنچ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں