چار گھنٹوں میں اومیکرون کا پتہ لگایا جائے گا 48

چار گھنٹوں میں اومیکرون کا پتہ لگایا جائے گا

کٹ کو تیارکرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کی منظوری
سرینگر/06جنوری/ملک میں محض چار گھنٹے میں اومیکرون کا پتہ لگانے کیلئے آرٹی-پی سی آر کٹ تیار کی گئی ہے، جسے ملک کے ادویات کے کنٹرول سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نے منظوری دے دی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا پتہ لگانیکیلئے ایک آرٹی-پی سی آر ٹیسٹ کٹ تیار کی گئی ہے۔ طبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل اورٹاٹا ایم ڈی نے مل کر اِسے تیار کیا ہے۔ طبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے یہ جانکاری دی۔ اْنہوں نے بتایا کہ بھارت کے ادویات سے متعلق کنٹرولر جنرل نے اِس جانچ کٹ کی منظوری دے دی ہے اور اِس کی مدد سے چار گھنٹیمیں اومیکرون کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں