ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

برفباری کے بعد سردیوں میں اضافہ بجلی بریک ڈاون جاری

   72 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

بجلی کی آنکھ مچولی سے شمال و جنوب میںلوگ پریشان و نالاں
سرینگر/06جنوری/ گزشتہ دنوں ہوئی سخت ترین برفباری کے بعد وادی کے شمال و جنوب میں بجلی بریک ڈاون جاری ہے ۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شدت کی سردی میں بار بار بجلی کاٹنے کے عمل سے لوگوں کی زندگیا اجیرن بن گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر خاص میں بجلی بریک ڈاون جاری ہے اور روزانہ دن میں تین چار گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شدت کی سردی کے بیچ بجلی کا بار بار منقطع رہنا عوام کے لے درد سر بن گیا ہے ۔ لوگوںنے محکمہ بجلی کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیچیدہ بن گیا ہے جس کو کوئی بھی سرکار حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہی ہے۔ ادھر بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ڑا وہیں پر کارخانہ داروں ، کاری گروں اور دیگر افراد بھی دن بھر بے کار ہوگئے کیوں کہ ان کا روزگار صرف بجلی کی وجہ سے ہی چلتا ہے ۔ شہر خاص کے لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر خاص میں بار بار کی بجلی کٹوتی کو بند کریں اور کٹوتی شیڈول کے مطابق ہی بجلی منقطع رکھیں تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی محکمہ آج سے دس برس جہاں پر تھا آج بھی اسی نہج پر ہے اس میں کوئی بھی بدلائو نہیں آیا ہے ۔ لوگوں کے مطابق اس جدید میںبھی بجلی کے بغیر نہ ہی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے اور ناہی بچے بہتر اور سائنسی دور سے واقف ہوسکتے ہیں۔ ادھر وادی کے دوسرے علاقوں سے بھی نمائندوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیںکافی پریشانیوںکا سامنا ہے جبکہ دن رات بجلی کی آنکھ مچولی سردیوں کے ان ایام میں ان کیلئے درد سر بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایک طرف سے اضافہ ہو گیا ہے وہیں دوسری طرف سے بجلی کی آنکھ مچولی سے انہیںپریشانیاں لاحق ہو چکی ہے اور متعلقہ محکمہ بجلی کی دستیابی شیڈول کے مطابق بحال رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.